ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تمام راستے بند کردیے ، محاذ آرآئی کے بغیر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بڑ ی کامیابی ہے، ایران دنیا کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرے،امریکی صدر بارک اوباما کی ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد پر بریفنگ

اتوار 17 جنوری 2016 23:46

ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تمام راستے بند کردیے ، محاذ آرآئی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیا رحاصل کرنے کے تمام راستے بند کردیے اور اس بات کو یقینی بنا یا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد کرنے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرآئی کے بغیر جوہری معاہدہ بڑ ی کامیابی ہے،اس معاہدے سے ثابت ہوا کہ امریکی سفارتکاری سے بہت کچھ ممکن ہے ،اس معاملے پر ایران کے ساتھ سفارتکاری نے عمدہ موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پر امریکی شہریوں کو آزاد کرنے کے لیے زور دیا جس پر ایران نے امریکی شہریوں کو رہا کیا ،ایران کی جانب سے امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب ایران دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنا ئے۔

متعلقہ عنوان :