ماہرین طب نے سوائن فلو سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں،سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے

اتوار 17 جنوری 2016 20:43

ماہرین طب نے سوائن فلو سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں،سوائن فلو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے بچاؤ کے لئے مختلف اقدامات اختیار کئے جائیں تو ہم سوائن فلو سے بچ سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سوائن فلو کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔

سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی علامات عام فلو اور بخار جیسی ہوتی ہیں جبکہ سوائن فلو کے شدید ہونے جانے پر جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہوسکتا ہے جو آخرکارجان کا خطرہ ثابت ہوتی ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے۔

ذہنی پریشانی اورتناو سے خود کو دور رکھنا چاہیے اورمریض کو چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔سوائن فلو کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیے اوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔سوائن فلو کا علاج اینٹی باوٹیکس بھی ہوتی ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔