پر امن پاکستان اور بھارت خطے کی ضرورت ہے ‘ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا،وزیر مذہبی امور سردار یوسف

اتوار 17 جنوری 2016 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پر امن پاکستان اور بھارت خطے کی ضرورت ہے ، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ اتوار کو وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سیالکوٹ سچیت گڑھ بارڈر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پرامن پاکستان اور بھارت خطے کی ضرورت ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دونوں ملکوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت بات چیت جاری رہنی چاہیے کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام امن کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت نہیں چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ملکی سلامتی کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا اورخطے میں امن کے لئے مسلح افواج کی خدمات گراں قدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :