خیبر پختونخوا ، وفاقی محتسب نے شکایات کنند گان کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

اتوار 17 جنوری 2016 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء)خیبر پختونخوا میں وفاقی محتسب نے شکایات کنند گان کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جسے منظوری کے لئے آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گاذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرخیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے 138اضلاع اور 435تحصیلوں میں ایک ہی جگہ پر وفاقی اور صوبائی محتسب کے افسران مل بیٹھ کر سرکاری اداروں کے خلاف عوامی شکایات کی سماعت کر سکیں گے جبکہ اس منصوبے کے نتیجے میں عوامی شکایات پرساٹھ دنوں کے بجائے صرف پندرہ دنوں کے اندر اندر فیصلہ سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی محتسب کی جانب سے صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کیاگیا ہے۔ اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے سفارشات تیار کر لی ہے ۔ جبکہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سفارشات موصول ہونے کے بعد اسے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔