خیبر پختونخوا ا سمبلی کے دو حلقے ایم پی اے ہونے کے باوجود لاوارث

اتوار 17 جنوری 2016 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا ا سمبلی کے دو حلقوں میں ایم پی اے ہونے کے باوجود لاوارث ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے پی کے ون سے منتخب ہونے والے ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے اور پی کے 95کے ایم پی اے چودہ مہینے سے نہیں ہے جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کی کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح دونوں حلقوں کے ایم پی ایز نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایم پی ایز نہ ہونے کے باعث ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں جبکہ بھرتیوں کا عمل بھی نہیں ہو رہا ہے۔ پی کے ون میں ضیاء اللہ آفریدی کے بھائی ہدایت اللہ آفریدی سیاسی سرگرمیاں چلا رہا ہے اور ترقیاتی کام کر رہا ہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت ایم پی ایز کی تعداد 124ہیں تاہم دو ایم پی ایز نہ ہونے کے باعث ایک سو بائیس ایم پی ایز صوبائی اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں ۔