موبائل کمپنیوں کی سکیموں کے نام پرشہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروپ جڑواں شہروں میں متحرک

پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ادارے تاحال کوئی بڑی کارروائی عمل میں نہ لاسکے ہیں

اتوار 17 جنوری 2016 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) موبائل کمپنیوں کی سکیموں کے نام پرشہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروپ جڑواں شہروں میں متحرک ہوگیا ،وفاقی پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ادارے تاحال کوئی بڑی کارروائی عمل میں نہ لاسکے ہیں ،شہری عبد الروف بزمی کو خاتون نوسرباز نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر 15ہزار روپے کا موبی کیش جمع کرانے کا کہا معاملہ کی تحقیق اور سوالات کرنے پر سم بند کرادی ۔

آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق دو روز قبل شازیہ نامی خاتون نے موبائل نمبر 0300.4981017سے کال کی اور کہا کہ آپ کا موبی لنک ”مالا مال سکیم “ کے تحت 10لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے سلیمان سے بات کرلیں جنہوں نے کہا کہ موبی لنک مالامال سکیم میں کوپن شامل کیا ہے سم نکال کراپنا نمبر چیک کریں اور پھر کال کریں اور نمبر بھی بتائیں جس کے بعد کال کرنے پر سلیما ن نے کہا کہ انعام پانے کے لیے آپ کو تین خالی اسٹام پیپر،شناختی کارڈ کی تین کاپیز اور سم کی جیکٹ دینا ہوگی جس کے بعد آپ کو حبیب بینک کے ذریعے آپ کو آن لائن پیسے دیں گے اپنا مکمل ایڈریس اور شناختی کارڈ نمبر بھی بتائیں ۔

(جاری ہے)

شہری عبدالروف بزمی نے آن لائن کو بتایاکہ بات کرنے والے نمائندے نے مزید کہا کہ آپ کو رہائش کے قریب صادق آباد حبیب بینک کے مینجر اعجاز کے ذریعے پیسے دیں گے پہلے موبی لنک کے ڈائریکٹر محمد کامران خان سے بات کریں جنہوں نے موبائل نمبر 0300.9701176سے بات کی اور کہا کہ حبیب بینک سے آپ کا چیک بنے گا اس سے پہلے موبی لنک کیش 15ہزار جمع کرانا ہوں گے جو کہ قابل واپسی ہیں یہ پالیسی ہے آپ کی فائل بن رہی ہے پیسے دیں ورنہ انعام نہیں ملے گا ۔

دو گھنٹے کے لیے آپ کی سم بھی سیکورٹی کے تحت بند کردی جائے گی آج آخری دن اور آپ کا نام ٹی وی پر چل رہاہے پیسے جمع نہ کرانے پر سم بند کردی ۔جس کی شکایت انہوں نے موبی لنک میں بھی کرائی تاہم نوسرباز گروپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے پی ٹی اے سمیت دیگر اعلیٰ متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں ایسے نوسرباز گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :