سی ڈی اے کی تقسیم کے خلاف 20 جنوری کو بھرپور احتجاجی جلسہ کریں گے ، امان اللہ خان

تمام ملازمین 20 جنوری کو چیئرمین آفس کے احتجاجی جلسہ میں شرکت کر کے مزدور دوستی کا ثبوت دیں ، شباب بخاری سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے قائدین کا آئی نائن میں جلسہ سے خطاب

اتوار 17 جنوری 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں موجود مزدوروں کا حقیقی ترجمان لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے زیر اہتمام سی ڈی اے بچاؤ مہم کے تحت STP ، آئی نائن میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کو کسی بھی صورت تقسیم ہونے نہیں دیں گے ۔

جانیں لڑائیں گے لیکن ادارے کو تقسیم ہونے سے بچائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری ، چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پورے ادارے کو میئر کے ماتحت کیا جائے لیکن سی ڈی اے کو تقسیم نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کے تمام محنت کش 20 جنوری 2016 کو چیئرمین آفس میں ہونے والے احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کر کے سی ڈی اے کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے سی ڈی اے کے تمام ملازمین تمام افسران اور دیگر تمام ٹریڈ یونین کو جلسہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اس موقع پر چودھری یاسین گروپ سے تعلق رکھنے والے ڈی آئی خان گروپ کے عارف تنویر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

جلسہ سے لیبریونین کے صدر سید شباب بخاری ، چیئرمین اظہار عباسی ، چیف آرگنائزر راجہ حسن اختر ، سپریم ہیڈ داؤد خان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات قاری آصف الخیری ، عقیل قادری ، اسلام خان ، چودھری ظفر ، چودھری رئیس ، عارف تنویر و دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :