کوئٹہ: ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،4 شدت پسند گرفتار

اتوار 17 جنوری 2016 17:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) بلوچستان کے اضلاع قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق چاروں ملزمان کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پشین کے علاقے کربلا میں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان ایف سی نے کہا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :