20بڑے اضلاع میں’ ’صفائی ٹیکس“ لگانے کی تجویز

اتوار 17 جنوری 2016 17:55

20بڑے اضلاع میں’ ’صفائی ٹیکس“ لگانے کی تجویز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد کے بعد نو منتخب بلدیاتی امیدواروں نے حلف اٹھا کر یونین کونسل دفاتر سنبھال لئے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے اختیارات کا تعین ابھی باقی ہے تاہم محکمہ لوکل گورنمنٹ سے وابستہ سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20بڑے اضلاع کے تجارتی مراکز اور پانچ مرلہ سے بڑے گھروں پر”صفائی ٹیکس“ لاگو ہوگا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ملتان سمیت بیس اضلاع میں شہری آبادی سے فی گھر 250 روپے وصول کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

تجویز کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مالی معاونت کیلئے ،شہری آبادی پر”صفائی ٹیکس“ لگایا جائے تاکہ میٹروپولیٹن اور ڈویژنل سطح کی بلدیہ عظمیٰ میں نئے آنے والے چیئرمین، وائس چیئرمین،کونسلرز کیلئے فنڈز کاانتظام ہو سکے