پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی ایران تنازعہ میں مسئلے کاحصہ بننے کی بجائے حل کا حصہ بنے‘سراج الحق
عالم اسلام نے مل کر امریکہ کی سازشوں کا مقابلہ نہ کیا تو اگلا ٹارگٹ سعودی عرب اور پاکستان ہو سکتے ہیں، اتحاد ایٹم بم سے بھی زیادہ اہم ہے ،خوشی ہے کہ حکو مت اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنی کہی ہوئی بات پر قائم ہے ‘امیرجماعت اسلامی
اتوار 17 جنوری 2016 17:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی ایران تنازعہ میں مسئلے کاحصہ بننے کی بجائے حل کا حصہ بنے،اگر عالم اسلام نے مل کر امریکہ کی سازشوں کا مقابلہ نہ کیا تو اگلا ٹارگٹ سعودی عرب اور پاکستان ہو سکتے ہیں، اتحاد ایٹم بم سے بھی زیادہ اہم ہے ،خوشی ہے کہ حکو مت اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنی کہی ہوئی بات پر قائم ہے ، دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم پر خر چ کیا جانا چاہیے، حکومت سے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں سے طلبایونین پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر تا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ایس ٹی سی میں اسلامی جمعیت طلبا ء کی جانب سے" ایلومنائی میِٹ"2016کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب سے فرید احمد پراچہ ، لیاقت بلوچ، حافظ سلمان بٹ ، امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد اور دیگر نے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے درو دیوار، کلاس روم اور ہاسٹلزسے میری بہت سی یا دیں وابستہ ہیں ،یونیورسٹی ماں کی طرح ہے اس کا پوری قوم پر احسان ہے اس نے قوم کو قیادت دی،فرید پراچہ دیا لیاقت بلوچ دیا جہانگیر بدر دیا جاوید ہاشمی دیا اور مولانا مودودی جیسے ہیرے جواہرات دیئے ،مولانا مودودی صرف جماعت اسلامی کا سرمایہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور پوری امت کا سرمایہ تھے وہ پوری امت کے محسن تھے ان کا دیا ہوا اسلامی معاشی نظام آج پوری دنیا میں نافذ ہے ، اور انشاء اللہ پاکستان میں ان کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام نا فذ ہو کر رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں صرف باتوں کی بجائے عملی طورپر تبدیلی کاآغاز کر دیا ہے ، وہاں ہر شخص کی حکومتی منصوبوں کی معلومات تک رسائی کا قانون بنا دیا ہے اور طلباء سے وعدہ کرتا ہوں کہ کے پی کے میں طلباء تنظیموں کی بحالی کی بات کروں گاکیونکہ اگرآج یونین ہوتی تو قلم اور کتاب مہنگی نہ ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ میں حکومت سے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں سے طلبایونین پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر تا ہوں ،صرف تعلیمی اداروں میں ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ زندگی کی یونینز بحال ہو نی چاہئیں، میں اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر وں گا،کیونکہ شعبے کے مسائل حکومت تک پہنچانے کیلئے ان کے اپنے نمائندے ہونے چاہئیں جو کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ دوستی سے ہوشیا ررہنا چاہئے کیونکہ امریکہ کی دوستی اس کی دشمنی سے بھی زیادہ خطرناک ہے اس نے ہمیشہ سازشیں کر کے مسلمان ممالک کو تباہ کر نے کی کو شش کی آج امریکہ کی وجہ سے عراق ، شام اور مصر مشکلات کا شکار ہے ،اگر عالم اسلام نے مل کر امریکہ کی ان سازشوں کا مقابلہ نہ کیا تو اگلا ٹارگٹ سعودی عرب اور پاکستان ہو سکتے ہیں،کیونکہ افغانستان کو تو امریکہ پہلے ہی ٹارگٹ کر چکا ہے ۔اگر آج ہم کسی بھی یورپی ملک میں جنگ کی خبر نہیں سنتے اور صرف مسلمان ممالک میں سنتے ہیں تو اس کی وجہ امریکہ ہے ،آج مسلم ممالک کو متحد ہونا ہے اس لیے پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی ایران تنازعہ میں مسئلے کاحصہ بننے کی بجائے حل کا حصہ بنے، پاکستان اور ترکی کو مل کر سعودی ایران تنازعات میں اہم کر دار ادا کرنا چاہیے ،ہم نہیں چاہتے کہ عالم اسلام تقسیم ہو ،آپس کی تقسیم سے صرف تباہی آتی ہے ۔پاکستان کے پاس ایٹم بم بڑی طاقت ہے لیکن اتحاد کے بغیر کسی کو نہیں بچا یا جا سکتا ، اس لیے اتحاد ایٹم بم سے بھی اہم ہے ۔پاکستان کو چاہیے کہ تمام مسلم ممالک کے اتحاد و اتفاق کیلئے کو ششیں کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اقتصادی راہداری پر بلائی گئی اے پی سی میں تحفظات کو دور کرنے کیلئے بنائی جا نیوالی کمیٹی بنانے پر خوشی ہے ، اور اس بات کی مزید خوشی ہے کہ حکو مت اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنی کہی ہوئی بات پر قائم ہے ،لیکن وفاقی سطح پر ایسا قانون ضرور بنا یا جانا چاہیے کہ ہر شہری کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے دی گئی معلومات سے آگاہی حاصل ہو،اس ملک پر عام آدمی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ وی آئی پی کا ، میں چند ہزار مقدس گائے کو وی آئی پی نہیں مانتا ،ہمارے لیے ہر وہ شہری وی آئی پی ہے جو اس ملک کا شنا ختی کا رڈ رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی ترقی ذکیلئے یکساں نظام تعلیم بے حد ضروری ہے ، حکومت سے مطالبہ کر تا ہوں کہ دفاع کے بعد سب سے زیادہ تعلیم پر خر چ کیا جائے، اگر صحیح فیصلے کیے جائیں تو پاکستان ایشیا سمیت پورے عالم اسلام کامرکز بن سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.