قائد جمعیت مولوی عصمت اللہ نے نظریاتی بنانے میں دن رات کا م کیا،قائد مولوی عصمت اللہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:01

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے حقیقی قائد مولوی عصمت اللہ ہے جسکے قادت میں نظریاتی کارکنان متفق اور متحد ہے ۔جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی شوری کے ممبر زیارت کے ضلعی سینئر نائب امیر مولوی نقیب اللہ دمڑ ،ڈپٹی چیئر مین زیارت نعمت اللہ پانیزئی ڈسٹرکٹ ممبر زیارت سردار عبداللہ خان ترین ،سنجاوی کے نائب امیر مفتی ضیا ء اللہ ،جوائنٹ سیکرٹری مولوی محمد ابراہیم حقانی ، نومنتخب کونسلر ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے حقیقی قائد اور وارث حضرت مولانا عصمت اللہ ہے ۔

جسکے علاوہ جمعیت نظریاتی کے کوئی قائد نہیں ہے ۔زیارت اور سنجاوی کے کارکنان اور عہدے داران مولوی عصمت اللہ کی قیادت میں متفق اور متحدہے اور مولوی عصمت اللہ کا ہر فیصلہ قابل قبول ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کارکنوں کو ورغلانے والوں کا نام نہاد اور سیکولر ایجھنڈے پر کام کرنے والوں کا نظریاتی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولوی عصمت اللہ نے نظریاتی بنانے میں دن رات کا م کیا۔

اب نام نہاد ایجنٹ نظریاتی کو دو دڑوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے ۔مگر ان کا یہ خوف پورا نہیں ہوگا ۔کارکنان مولوی عصمت اللہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اور ان کا ہر طرح فیصلہ قابل قبول ہیں۔آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرنے والوں کا جمعیت نظریاتی سنجاوی اور زیارت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مفادپرست اور قوم پرست گروپ کا ایک ٹولہ ہیں ۔جس کا ماضی میں بھی مسلم لیگ (ق) ، مسلم لیگ (ن) ،پشتونخوامیپ،اور دیگر پارٹیوں سے تعلق تھا اور آج بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :