کونسلرزاختیارات، پاکستان راہ حق پارٹی کا احتجاجی تحریک کا اعلان

وزیربلدیات زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں، کونسلرزکو اختیارات دلائیں گے،ابراہیم قاسمی

اتوار 17 جنوری 2016 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور نے کونسلرز کو اختیارات نہ دیے جانے کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا،پہلے مرحلے میں آل کونسلرزکنونشن منعقد ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ اتوار کے روزمرکزی آفس میں کونسلرز کنونشن میں کیاگیا، کنونشن میں پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق رکن صوبائی اسمبلی حکیم محمد ابراہیم قاسمی،مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر ذوالفقار احمد صدیقی، مرکزی ترجمان الحاج سعیدالرحمن صافی، صوبائی صدر مولانا عبیداللہ، ضلع پشاور صدر سعیداللہ سمیت پاکستان راہ حق پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ، ٹاوٴن،جنرل ، یوتھ ،کسان اور اقلیتی کونسلرز نے شرکت کی، حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے اختیارات کا اعلان کیا تھا اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ ہوچکا ہے اور کونسلرز منتخب ہوچکے ہیں اب صوبائی حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران میں سعودیہ عرب کے سفارتخانے پر حملے کو بزدلانہ فعل تصور کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایرانی حکومت کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کاروائی کی جائے،پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اگر خیبرپختونخوا کے حقوق پامال کیے گئے تو سخت احتجاج کرینگے،سیاسی پارٹیوں کا اس حوالے سے اتحاد خوش آئند ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی نے بغیر کسی تیاری کے حصہ لیا اور بھرپور کامیابی حاصل کی، 2018کے عام انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :