میرپورماتھیلو، تیز ررفتار کار درخت سے ٹکراگئی،ایک خاتون جاں بحق،چار افراد زخمی

اتوار 17 جنوری 2016 16:12

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایک تیز ررفتار کار میرپورماتھیلو کے قریب قومی شاہراہ پر درخت سے ٹکراگئی۔ایک خاتون جاں بحق،باپ دو بیٹوں سمیت چار افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور خاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر کے بھائی مشتاق احمد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے کہ میرپورماتھیلو بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مشتاق احمد کی52سالہ بیوی شمس النساء موقع پر جاں بحق جبکہ اس حادثے میں مشتاق احمد اس کے دو بیٹے 32سالہ توحید احمد 21سالہ حسین احمد سمیت4افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورماتھیلو میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :