اسلام آباد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران راہزنی کے 1711 کیسز اور چوری کے 2864 کیسز درج کئے گئے

اتوار 17 جنوری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یکم جنوری 2011 سے 31دسمبر 2015 تک راہزنی کے 1711 کیسز اور چوری کے 2864 کیکسز مختلف پولیس اسٹیشنز میں درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں سال جنوری 2011 سے سال دسمبر 2015 تک راہزنی کے 1711 اور چوری کے 2864 کیسز درج کئے گئے جس کے مطابق سال 2011 میں راہزنی کے 226 اور چوری کے 613‘2912 میں 299 راہزنی کے اور چوری کے 598‘ 2013 میں راہزنی کے 463 اور چوری کے 680‘ 2014 میں رہزنی کے 406 اور چوری کے 430 کیسز جبکہ سال 2015 میں سامنے آنے والے کیسز جن میں راہزنی کے 317 اور چوری کے 430 تھے ‘ 2013 اور 2014 کی نسبت 2015 میں جرائم کی شرح کم رہی

متعلقہ عنوان :