کندھ کوٹ اور نواب شاہ میں ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ‘ تین زخمی

اتوار 17 جنوری 2016 14:17

کندھ کوٹ / نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) کندھ کوٹ اور نواب شاہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ‘ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی افسوسناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔ نواب شاہ میں کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :