قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل) دوبارہ ہوگا

قومی اسمبلی میں اینٹی منی لانڈرنگ بل سمیت اہم قانون سازی کی جائے گی

اتوار 17 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اینٹی منی لانڈرنگ بل سمیت اہم قانون سازی کی جائے گی جبکہ سینٹ میں امریکی صدر باراک اوباما کے اسٹیٹ آف یونین کے آخری خطاب میں پاکستان میں بدامنی کے اثرات کئی دہائیوں تک رہنے کے حوالے سے خطاب پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (کل) پیر کو سہ پہر چار بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگا۔ رواں ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ بل سمیت اہم قانون سازی کیلئے بل پیش کئے جائیں گے۔ دوسری جانب سینٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت (کل) پیر کو دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سینٹ اجلاس میں امریکی صدر باراک اوباما کے سٹیٹ آف یونین کے آخری خطاب پر بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :