کراچی کے علاقے گارڈن میں فلیٹ سے چند ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی لاشیں برآمد

اتوار 17 جنوری 2016 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گارڈن میں فلیٹ سے چند ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گارڈن میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے میاں اور بیوی لا شیں ملیں،جن کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ اور متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اہلخانہ کے مطابق دونوں کی چند ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی،گزشتہ روز لڑکی کے ماں اور باپ اس سے ملنے بھی آئے رات میں لڑکی کے والد کی جانب سے دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد جب نہیں کھولا گیا تو اہل محلہ کی مدد سے کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کے جسم پر نشانات ہیں ،پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت بتائی جاسکتی ہے،لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :