پشاورکے نواحی علاقہ چغل پورہ میں زہریلی چیز کھانے سیدولہا جاں بحق دلہن بے ہوش ہوگئی

اتوار 17 جنوری 2016 14:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)پشاورکے نواحی علاقہ چغل پورہ میں زہریلی چیز کھانے سیدولہا جاں بحق اور دلہن بے ہوش ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چغل پورہ میں نوبیاہتا جوڑااپنے کمرے میں بے ہوش پایاگیا۔اہل خانہ کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے ان کی حالت غیر ہوگئی دونوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم دولہاالیاس راستے میں ہی دم توڑ گیااس کی دلہن تاحال بے ہوشی کی حالت میں ہے پولیس کے مطابق تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔