نیا تعمیر ہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا شجاعت عظیم

اسلام آباد کے نو تعمیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے9 بلین مسافر مستفید ہوں گے انٹرویو

اتوار 17 جنوری 2016 14:03

نیا تعمیر ہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں سال کے آخر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ نیا تعمیر ہونے والا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس ائیرپورٹ کے پی سی ون کیلئے36 بلین روپے مختص کئے تھے جو صرف رن وے،ٹیکسی ٹریکس اور عمارت کیلئے تھے لیکن ایک انٹرنیشنل ائیر پورٹ صرف ان خصوصیات کے ساتھ مکمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام ائیر پورٹس کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا بھی دورہ کرتے ہوئے 9 ائیر پلوں کی بجائے15 ائیر ویل بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں تاکہ اسے حقیقی معنوں میں ایک انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنایا جاسکے۔ شجاعت عظیم نے کہا کہ اسلام آباد کے نو تعمیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے9 بلین مسافر مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :