بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز خیبر پختوانخواہ سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،ورکرز کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائیگا‘ ذرائع
پارٹی چیئرمین کو منظور وٹو کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کو منظور کر لینا چاہیے ،کسی دیرینہ رہنما کو عہدہ دیا جائے ‘ کارکنوں کا مطالبہ
اتوار 17 جنوری 2016 13:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز خیبر پختوانخواہ سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کر لیا گیا جس کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاسوں کی صدارت کی ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے رہنماؤں سے ملاقات میں تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز خیبر پختو انخواہ سے کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا کنونشن پنجاب میں ہوگا۔(جاری ہے)
ایک اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں قیام کے دورا ن وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش پر کارکنوں کی اکثریت نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو اسے قبول کر لینا چاہیے اور ان کی جگہ قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن یا اسی طرح کے پارٹی کے کسی دیرینہ رہنما کو یہ ذمہ داری سونپنی چاہیے تاکہ نارا ض ہو کر کنارہ کش ہونے والے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مدد مل سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.