خورد برد کے الزام میں فشری کراچی کے دو عہدیدار گرفتار

خورد برد کی گئی رقم گینگ وار کے ملزمان کو پہنچائے جانے کا الزام

اتوار 17 جنوری 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) کراچی میں فشری سے خورد برد کے الزام میں 2عہدیدار وں کو گرفتارکر لیا گیا۔گرفتارسعید بلوچ فشری کا جنرل سیکرٹری اوردل مراد بلوچ بھی فشری ایسو سی ایشن کا عہدیدار ہے۔ خورد برد کی گئی رقم گینگ وار کے ملزمان کو پہنچائے جانے کا الزام ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق دونوں گرفتارعہدیداروں پر فشری کی آمدنی میں خورد برد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار سعیدبلوچ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔رینجرز ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کلیکشن کی رقم عزیر بلوچ کے خاص آدمی سلیم دیدک کو بھیجی جاتی تھی۔ فشری کا گرفتار عہدیدار دل مراد بلوچ فشری کے گیٹ پاس سے حاصل آمدنی سے یومیہ 1 لاکھ روپے خورد برد کرتاتھا جو گینگ وار کے ملزمان کو پہنچائی جاتی تھی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کو ملزمان کے مزیر 3 مطلوب ساتھیوں کی تلاش ہے۔

متعلقہ عنوان :