پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی خالی نشست پر پولنگ کل ہو گی

این اے 218 پر امین فہیم کے بھائی سمیت 7 امیدوار میدان میں اترے ہیں

اتوار 17 جنوری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر پولنگ کل ( پیر کو ) ہو گی جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218 پر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعید الزمان سمیت 7 امیدواران میدان میں ارے ہیں آج کے اس ضمنی الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 263 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں حلقے میں مجموعی طور پر ووٹر کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 398 جن میں خواتین کی ایک لاکھ 46 ہزار 215 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 183 ، حلقہ میں سیکورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :