آزاد کشمیر حکومت کو کا احتجاج رنگ لے آیا،وفاق کی جانب سے جلد فنڈز جاری ہونے کا امکان

وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پرفنڈز کی ادائیگی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

اتوار 17 جنوری 2016 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء ) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیاجلد فنڈز کے اجراء کا امکان، وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران دورے سے واپسی پر اس حوالے حکمت عملی بنائے گے اور حتمی فیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزاد حکومت کے پر زور مطالبے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی کال کے باعث وفاقی حکومت نے معاملے کو مزید طول پکڑنے سے بچانے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے دورے سے واپسی پر کریں گے جبکہ اس قبل وفاق کی جانب سے آزاد حکومت کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں ساڑھے 4ارب تک کی رقم جاری کی جا چکی ہے تاہم اس کے علاوہ آزاد حکومت نے وفاق سے بقایا 6ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،واضح رہے کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث آزاد حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان 2میں سے شدید سرد جنگ شروع تھی اور اسی وجہ سے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم وزیراعظم نے انکا استعفیٰ منظور نہیں کیا ۔