صحرائے تھر میں بھوک اور غربت کا راج‘ 298 ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں تاحال پر نہیں کی جا سکی

اتوار 17 جنوری 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) صحرائے تھر میں بھوک اور غربت کا راج‘ 298 ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں تاحال پر نہیں کی جا سکی ہیں۔

(جاری ہے)

19 ہزار کلو میٹر پر محیط تھر کی کل آبادی 16 لاکھ ہے مٹھی‘ اسلام کوٹ‘ ڈاپلی‘ ننگرپارکر‘ میں 23 سو گوٹھوں میں ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 2016ء کے پہلے مہینے میں 45 بچے غذائی قلت اور نمونیا کا شکار ہو چکے ہیں اور اس میں مزید اصافہ ہو رہا ہے۔

سول ہسپتال مٹھی کا بجٹ ایک کروڑ 40 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ 80 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ 450 آر او پلانٹس تھر میں کام کر رہے ہیں جن کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ 4 تحصیل ہسپتال موجود ہیں 10 صحت کے مراکز اور 135 ڈسپنسریاں ہیں 12 ارب 92 کروڑ روپے کے 12 منصوبے سابقہ حکومت نے بنائے تھے جس سے بجلی اور دیگر ضروریات پوری کی جانا تھی تاحال یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔