سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی

انتخابات مارچ کے آخر میں یا پھر مئی کے شروع میں کرائے جا سکتے ہیں

اتوار 17 جنوری 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سابق چیف جسٹس اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے اپنی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا انٹرا پارٹی انتخابات مارچ کے آخر میں یا پھر مئی کے شروع میں کرائے جا سکتے ہیں اس سے قبل ملک بھر میں جماعت کی ممبر سپ شروع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ افتخار محمد چودھری نے اپنی جماعت کو مکمل جمہوری بنانے کے لئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیا جائے گا ۔ پارٹی انتخابات اسلام آباد میں ہوں گے تاہم حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :