بھارت انتہا پسندی کی سرپرستی کر کے خود اپنے اوپر ظلم کر رہا ہے، صدر آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی آزادی میر انصب العین ہے ہو سکتا ہے خدمات کے سبب پاکستان کا وزیر اعظم یا صدر بن جاؤں ۔سردار محمد یعقوب خان

اتوار 17 جنوری 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی میر انصب العین ہے ہو سکتا ہے خدمات کے سبب پاکستان کا وزیر اعظم یا صدر بن جاؤں ۔

(جاری ہے)

بھارت انتہا پسندی کی سرپرستی کر کے خود اپنے اوپر ظلم کر رہا ہے ایک انٹرویو میں سردار محمد یعقوب کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر دنیا کا پرامن ترین خطہ ہے سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بچپن بہت تنگ دستی میں گزرا ، گھروں میں اخبارات تک ڈالے ، کھانے پینے کا شوقین نہیں ہوں پیاز کے ساتھ بھی روٹی کھا لیتا ہوں بچپن میں لائق طالب علم نہیں تھا تاہم عمر بھر طالب علم کا سفر جاری رہا کشمیر کا مستقبل روشن ہے اب وقت آ رہا ہے کہ جب کشمیری لوگوں کی بات بھی سنی جائے گی ۔

2005 کے زلزلے نے ہمارا سب کچھ تباہ کر دیا تھا اب معاملات کافی بہتر ہیں نئی یونیورسٹیز بھی بنائی ہیں ایک میڈیکل کالج ہر سال 15 سے 20 لاکھ سیاح آتے جاتے ہیں ۔ 20 گیسٹ ہاؤسز سے تعداد بڑھا کر اب 40 کر دی ہے ۔