مدارس کا نصاب عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں،چیئرمین پاکستان مدارس ایجوکیشن بورڈ

مدارس کو سہولیات دینے تک مثبت تبدیلی ممکن نہیں ۔ مدرسہ بورڈ کو مدارس کا نصاب چیک کرنے کا کوئی اختیار نہیں، عامر طاسین

اتوار 17 جنوری 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان مدارس ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر طاسین نے کہا ہے کہ مدارس کا نصاب عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ، مدارس کو سہولیات دینے تک مثبت تبدیلی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

مدرسہ بورڈ کو مدارس کا نصاب چیک کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عامر طاسین کا مزید کہنا ہے کہ مدارس بورڈ بنانے کا مقصد مدارس کو سرکاری نصاب مہیا کرنا ہے جب تک مدارس ہمارے ساتھ الحاق نہیں کریں گے ہم ان کے نصاب بارے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ۔

گیارہ برسوں میں ادارے کی میٹنگ تک نہیں ہوئی اس سے پہلے جتنے چیئرمین آئے ہیں انہوں نے اجلاس بلانا تک گوارا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم مدارس پر اپنا کنٹرول کرنے پر ناکام رہے ہیں وفاقی محتسب نے مذکورہ ادارے کی ناکامی کا ذمہ دار وزارت مذہبی امور کو قرار دیا تھا موجودہ نصاب کو بنے ڈیڑھ سو برس کا عرصہ بیت چکا ہے کچھ برس تک ہمارے رویئے بھی اتنے انتہا پسند نہیں تھے جتنے اب ہو چکے ہیں ۔ نصاب کے ساتھ ساتھ اپنے رویے بھی بدلنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :