ممبئی حملوں کے بعد بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی

ہماری تفتیش بھارتی تفتیش سے بدرجہا بہتر تھی ، سپیشل پراسیکیوٹر محمد اظہر چوہدری

اتوار 17 جنوری 2016 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) اگرچہ پاکستان نے بھارت میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملے کی تفتیش کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے تاہم توجہ ممبئی کی س پر بھی ہے اس واقعہ کے بعد بھی ایسے ہی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2008 کے ممبئی حملے کے بعد بھارتی حکومت نے حملے کا الزام پاکستان کو دیا ۔

(جاری ہے)

پی پی پی کی اس وقت کی حکومت نے مقامی رابطوں کا سراغ لگانے کے لئے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) بنائی تھی ۔ جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم کی بنیاد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف کیس درج کیا ۔ 2014 میں چھ سال بعد انہیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ضمانت دے دی ۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر محمد اظہر چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستانی تفتیش کاروں نے قابل اعتماد تفتیش کی ۔ ممبئی حملوں کے کیس میں ہماری تفتیش بھارتی ٹیم سے کئی زیادہ بہتر تھی ۔

متعلقہ عنوان :