کراچی،شاہراہ فیصل کا ٹریک مرمتی کام کیلئے بند ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا

مرمتی کام کی تیاری کے باعث شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کا دباوٴ بڑھ گیا

Malik Usman ملک عثمان اتوار 17 جنوری 2016 13:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری۔2016ء) کراچی میں شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، معروف شاہراہ پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا جبکہ دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک کھول دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈرِگ روڈ ریلوے کراسنگ دوسرے مرحلے کا مرمتی کام کیا جا رہا ہے، مرمتی کام کی وجہ سے شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو چھٹی کے روز بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز مرمتی کام کی تیاری کے باعث شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کا دباوٴ بڑھ گیا ، شاہراہ فیصل پر سٹی میٹرو پول سے ائیر پورٹ جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔

متعلقہ عنوان :