نوجوان کے ہاتھ کاٹنے کا معاملہ، تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں امام مسجد گرفتار کر لیا گیا
محمد علی اتوار 17 جنوری 2016 00:04
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق انور کے آس پاس موجود لوگوں نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ پیغمبر اسلام کی مخالفت میں ہاتھ کھڑا کر بیٹھا ہے ۔
جس کے بعد نویں جماعت کے طالبعلم ، انور نے اعلان کیا کہ ’میں اپنا وہ ہاتھ تن سے جدا کر دوں گا جو پیغمبر اسلام کی مخالفت میں اٹھا ہے۔‘ اس ساری صورتحال کا سبب وہ امام مسجد ہی تھا۔ اگر وہ تقریر نا کرتا اور اس قسم کا سوال نا اٹھاتا تو بات یہاں تک نا پہنچتی۔ اسی وجہ سے اس پر مقدمہ ہوا ہے اور اب اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس افسر نوشیر احمد ایس ایچ او نوشیر احمد کاٹھیا کےمطابق ’انور کو کسی نے اس قدم پر مجبور نہیں کیا تھا اور اس نے شرمندگی میں اپنے والدین کو سوتا پا کر رات کے اندھیرے میں یہ قدم اٹھایا ۔ جس کا مقصد محض پیغمبر اسلام سے محبت جتلانا تھا۔‘ نوشیر احمد کا کہنا ہےکہ انور کے ہاتھ کاٹ لینے کا واقع پانچ دن پہلے ہوا تھا لیکن اس خبر کے علاقے میں پھیلتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس کا یہ عالم تھا کہ والدین نے اپنے بچوں کو مدرسے اور سکول بھیجنا بند کر دیا ۔ نوشیر احمد کےمطابق حجرہ شاہ مقیم ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جہاں خوف کےباعث لوگوں کی دکانیں اور کاروبار کے ساتھ معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ۔ ’اس ساری صورتحال کا سبب وہ امام مسجد ہی تھا۔ اگر وہ تقریر نہ کرتا اور اس قسم کا سوال نہ اٹھاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔ اسی وجہ سے اس پر مقدمہ ہوا ہے اور اب اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔‘ نوشیر احمد کاٹھیا کے مطابق شبیر احمد ولد نذیر احمد قوم کھوکھر پر سرکار کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.