مسلم لیگ ( ن) نے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں ، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو دیکھ کر پریس کانفرنس کی ، ( ن ) لیگ والوں نے تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کیا تھا ، نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 16 جنوری 2016 23:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) نے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں ، حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو دیکھ کر پریس کانفرنس کی ، ( ن ) لیگ والوں نے تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اب کہا ں گئی ان کی تجربے کاری، نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول سستا ہونے پر حکومت عوام سے پیسہ بنا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تجربہ کار ہیں مگر ان کے ڈھائی سال آصف زرداری کے پانچ سالوں سے زیادہ بدتر ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ڈھائی سالہ بدترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پریس کانفرنس کرنی پڑی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے ٹیکس چور حکمران ہیں ۔
اگر یہ ملک سے وفادار ہیں تو سب کچھ یہاں ہونا چاہیے۔ نواز شریف سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت دو سال سے معاہدے کر رہی ہے مگر کسی کو کچھ پتا نہیں ہے ۔(ن ) لیگ کی حکومت اسٹیل ملز کو نہیں چلا سکتی ۔ ن لیگ کے دور حکومت میں کرپشن بڑھ گئی ہے اور اداروں کو تباہ کیا ہے ۔ جس لیڈر کی دولت بیرون ملک ہو اس کو ووٹ نہیں دینا چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک غریب ملک میں اورنج ٹرین پر 170 ارب روپے لگے ۔ وفاق کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنا مجرمانہ فعل ہے ۔ پچھلے ڈھائی سالوں میں چار ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ راہداری منصوبے سے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئے گی ۔ یہ منصوبہ تمام صوبوں کو جوڑ سکتا ہے ۔ اداروں کو ٹھیک کرنا ہے اور میرٹ پر فیصلے کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سیٹ اپ لائیں گے تو ادارے خود ٹھیک ہو جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.