وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے 15 ہزار ٹن چاول لے کر جہاز کیوبا روانہ ہو گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے 15 ہزار ٹن چاول لے کر جہاز کیوبا روانہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان کی جانب سے 15 ہزار ٹن چاول لے کر جہاز کیوبا روانہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیوبا کو چاول بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کیوبا کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گا ۔ کیوبا نے زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد کی تھی اب اسی جذبے کے ساتھ کیوبا سے تعاون کرینگے ۔ کیوبا کو 5 ہزار ٹن باسمتی اور 10 ہزار ٹن ایری 6 چاول بھیجا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :