Live Updates

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا، نوٹس 15 جنوری کو عمران خان کی نیوز کانفرنس نہایت غیر ذمہ دارانہ انداز میں دکھانے پر کیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا، نوٹس 15 جنوری کو عمران خان کی نیوز کانفرنس نہایت غیر ذمہ دارانہ انداز میں دکھانے پر کیا گیا ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس 15 جنوری کو عمران خان کی نیوز کانفرنس نہایت غیر ذمہ دارانہ انداز میں دکھانے پر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ خاتون کو بار بار روتا دکھا کر قومی لیڈر کو فرضی سیکنڈل کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ نجی چینل نے عورت کے آنسو بہانے اور عمران خان کے اچھے موڈ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کا یہ فعل صحافتی معیار کے خلاف ہے ۔ نجی ٹی وی کا فعل پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا کی نجی ٹی وی کو 14 دن کے اندر نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ۔ خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں پیمرا اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات