دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المخدوم کے بیٹے نے فوج میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 23:17

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المخدوم کے بیٹے نے فوج میں شمولیت اختیار ..
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المخدوم کے بیٹے نے فوج میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المخدوم کے بیٹے شیخ احمد سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے کافی مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ احمد نے اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس حوالے سے شیخ احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے فوج کا حصہ بننا ان کیلئے فخر کی بات ہے۔ وہ اپنے ہم وطن فوجی جوانوں کے درمیان خود کو موجود پا کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ وہ پوری کوشش کریں گے کہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :