گستاخی رسول کے شبہ میں اپنا ہاتھ کاٹ لینے والے نوجوان کے واقعے پر متعدد علماء کی شدید تنقید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 22:50

گستاخی رسول کے شبہ میں اپنا ہاتھ کاٹ لینے والے نوجوان کے واقعے پر متعدد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء)گستاخی رسول کے شبہ میں اپنا ہاتھ کاٹ لینے والے نوجوان کے واقعے پر متعدد علماء کی شدید تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہلچل مچا دی تھی جس میں انجانے میں غلطی کرنے پر گستاخ رسول کا لقب ملنے پر ایک 15 سالہ نوجوان نے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں سمیت متعدد علماء کی جانب سے اس مولوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بیان کی وجہ سے انجانے میں غلطی کرنے والے لڑکے نے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ کئی علماء کرام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ مولوی کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔