پہلی دفعہ اختیارات وفاقی دارالحکومت میں نچلی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت اس کے ثمرات اسلام آباد کے باسیوں تک پہنچا ئیگی، اہل اسلام آباد کے تمام مسائل حل کئے جائینگے

وزیرمملکت کیڈطارق فضل چوہدری کی اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لیگی امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پہلی دفعہ اختیارات وفاقی دارالحکومت میں نچلی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں، موجودہ حکومت اس کے ثمرات اسلام آباد کے باسیوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گی، اہل اسلام آباد کی توقعات پر پورا اتریں گے اور تمام مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں میں سے 18نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور تمام مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ اختیارات وفاقی دارالحکومت میں نچلی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اس کے ثمرات اسلام آباد کے باسیوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گی

متعلقہ عنوان :