اسلام آباد،ایس آئی یو ڈکیتی ونگ کی کارروائی، خطرناک گینگ کے مزید2ملزمان گرفتار کرلیے

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد کاپولیس ٹیم کی اعلٰی کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء ) ایس آئی یو ڈکیتی ونگ نے بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو ائرپورٹ سے اپنے گھروں میں جاتے ہوئے راستے میں ان کوپولیس اور کسٹم ملازمین بن کر وائرلیس سیٹ دکھاتے ہوئے لوٹنے والے خطرناک گینگ کے مزید2ملزمان گرفتار کرلیے اسطرح اس گینگ کے کل گرفتار ملز مان کی تعداد 05ہوچکی ہے ان ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالی ہنڈا کار،اسلحہ9mmپسٹل،30بور پسٹل ، وائرلیس سیٹ اور مسروقہ کویتی دینار برآمد ہوچکے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں چھ وارداتو ں کا انکشا ف کیا ہے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ وعناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

تا کہ شہر یو ں ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س نے جعلی پولیس اور کسٹم ملازم بن کر بیر ون ملک سے واپس آ نے والے شہر یو ں کو لو ٹنے کی وارداتو ں میں ملو ث گروہ کی گرفتار ی کا ٹا سک ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمدنون ،محمد تحسین سب انسپکٹر ، ٹیپو سلطان ، رانا تسنیم احمد اے ایس آئیز اور جوانوں پر مشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو ائرپورٹ سے اپنے گھروں میں جاتے ہوئے راستے میں ان کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پولیس اور کسٹم ملازمان بن کر وائرلیس سیٹ دکھاتے ہوئے لوٹنے والے سابقہ گرفتار شدہ بریمانڈ جسمانی 3کس ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مزید دو ساتھی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اس طرح اس گینگ کے کل پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار ہنڈا اور اسلحہ9mmپسٹل ،30 بور پسٹل ، وائرلیس سیٹ اور 285کویتی دینار برآمد کر لیے گئے ہیں ۔

نام گرفتار ملزمان:۔-1نعمان عرف نومی ولد فضل حسین ساکن بگا شیخاں تحصیل وضلع راولپنڈی -2محمد مسعود ولد علی داد ساکن ڈھوک آرڑہ تحت پڑی روات راولپنڈی ملزمان بریمانڈ جسمانی:۔-3شاہد حسین ولد غلام حسین قوم راجپوت ساکن ڈھوک بال فقیرہ کھوکھر با لاتحصیل کلر کہار ضلع چکوال4۔ہارون شہزاد عرف مانی ولد محمد ضمیر ساکن ڈھوک ٹامی چیمبر اڈہ نزد بحریہ ورکشاپ روات اسلام آباد5۔

مظہر اقبال ولد علی داد ساکن ڈھوک اکوڑہ تخت پڑی روات راولپنڈی ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔1 مورخہ 09-03-14بوقت12:10بجے دن دبئی سے آنیوالے شہری عاشق حسین ولد محمد حسین ساکن کوٹلی آزاد کشمیرسے اسلام آباد ہائی وے نزد PSOپٹرول پمپ علاقہ تھانہ لوہی بھیرسے راستے میں روک کر غیر ملکی کرنسی چھین لی جسکی نسبت مقدمہ نمبر79مورخہ09-03-14بجرم382/170/171ت پ تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہے۔

-2 مورخہ11-07-15بوقت02/-بجیدن سعودی عرب سے آنیوالے شہری سدھیر علی ولد علی قدر ساکن کوٹھہ منوہ ڈاکخانہ مری ضلع راولپنڈی سے کشمیر چوک مری روڑ پر غیر ملکی کرنسی چھین لی جسکی نسبت مقدمہ نمبر163مورخہ11-07-15 بجرم 420/170/171تھانہ سیکرٹریٹ میں درج رجسٹر ہے۔-3مورخہ05-10-14 بوقت06/-بجے صبح کاک پُل پرسلطان سکندر حیدری ولد عنائت خان ساکن بھمبر آزاد کشمیرسے تلاشی کے بہانے غیر ملکی کرنسی لیکر فرار ہوگئے جسکی نسبت مقدمہ نمبر286 مورخہ 05-10-14 بجرم420/34/170 171ت پ تھانہ سہالہ درج رجسٹر ہے۔

4۔مورخہ11-11-14بوقت09:45بجے دن سعودی عرب سے آنیوالے شہری محمد قربان ولد فضل حسین ساکن نکہ پونہ تحصیل سماہنی ضلع بھمبر آزاد کشمیر سے DHAفیزiiگیٹ نمبر7ہائی وے پر غیر ملکی کرنسی چھین لی جسکی نسبت مقدمہ نمبر 336مورخہ11-11-14بجرم 382تھانہ سہالہ میں درج رجسٹر ہے۔5۔ مورخہ22-02-15بوقت09:20بجید ن سعودی عرب سے آنیوالے شہری منشی خان ولد لال خا ن ساکن دھواں کوٹلی آزاد کشمیر سے کاک پل نزد محمد علی جناح یونیورسٹی غیر ملکی کرنسی چھین لی جسکی نسبت مقدمہ نمبر54مورخہ 22-02-15 بجرم 420/170/171تھانہ سہالہ میں درج رجسٹر ہے۔

6۔مورخہ26-09-14بوقت04:15بجے صبح امریکہ سے آنیوالے شہری محمد خلیل الرحمان ولد محمد حنیف ساکن مکان 36گلی نمبر11بلاکAسواں گارڈن اسلام آباد سے کورنگ نالہ پل پر غیر ملکی کرنسی و طلائی زیورات چیک کرنے کیبہانے لے لئے اور بھاگ گئے جسکی نسبت مقدمہ نمبر277مورخہ26-09-14بجرم 420/170/34 ت پ تھانہ کورال میں درج رجسٹر ہے۔گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس ٹیم کی اعلٰی کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔ انہو ں نے نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم پیشہ وعناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ تا کہ شہر یو ں ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :