Live Updates

عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران خاتون کے رونے کے واقعے کو اسکینڈل بنا کر پیش کرنے پر پیمرا کا نجی چینل سماء کو نوٹس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 22:28

عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران خاتون کے رونے کے واقعے کو اسکینڈل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران خاتون کے رونے کے واقعے کو اسکینڈل بنا کر پیش کرنے پر پیمرا کا نجی چینل سماء کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران وہاں موجود خاتون کارکن کے رونے پر نجی چینل سماء نیوز کی جانب سے اسے مصالحہ نیوز بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ اس واقعے پر پیمرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سماء نیوز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پیمرا نے سماء نیوز کو اس واقعے کو اسکینڈل کی صورت میں پیش کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے اور اس حوالے سے جواب طلب کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :