اسلام آباد ، چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھنے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھ کر پنجرے میں بند کردیا گیا،سول سوسائٹی نے چڑیا گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،بچے ، نوجوان اور خواتین پنجرے کے سامنے پلے کارڈز لے کر کھڑے تھے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ہاتھی کو زنجیروں سے باندھ کر پنجرے میں بند کردیا گیاہے جس پر سول سوسائٹی نے چڑیا گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مظاہرین میں بچے ، نوجوان اور خواتین پنجرے کے سامنے پلے کارڈز لے کر کھڑے تھے جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر سی ڈی اے اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ انتظامیہ ہاتھی کو زنجیروں سے آزاد کرے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے ایک ہفتہ قبل ہاتھی کو پنجرے میں جکڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کو نوٹس دیا جائے گاکہ وہ چڑیا گھر میں جانوروں کی رہائشی اور سہولیات کے حوالے سے بہتری لائیں تاہم اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکاہے اور رگزشتہ روز سول سوسائٹی کی جانب سے ہاتھی کو زنجیروں میں بندکرنے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا ہے جس میں چڑیاگھر انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :