بھکر ، لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو ضلع میں مخصوص نشستوں،میونسپل کمیٹی اور ضلعی چیئرمین کے الیکشن صاف شفاف کروانے ، انتخابی عمل کی سخت مانیٹرنگ کا حکم جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء ) ضلعی چیئرمین احمد نواز نوانی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ضلع بھکر میں مخصوص نشستوں،میونسپل کمیٹی اور ضلعی چیئرمین کے الیکشن صاف شفاف کروانے کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل کی سخت مانیٹرنگ کا حکم جاری کردیا تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ضلعی چیئرمین کے امیدوار احمد نواز نوانی نے درخواست دائر کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ نوانی گروپ کے یوسی چیئرمینوں کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرکے ہراساں کررہی ہے جس پر معزز عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری نوٹس لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے ضلع بھکر میں مخصوص نشستوں میونسپل کمیٹی اور ضلعی چیئرمین کے انتخابات صاف شفا ف طریقے سے مکمل کروانے اور تمام انتخابی مراحل کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہیں لاہور ہائیکورٹ میں احمد نواز نوانی کی دائر کیس کی درخواست ملک کے معروف قانون دان ملک شاہد عظیم ایڈووکیٹ کررہے ہیں