فیصل آباد ، چوک گھنٹہ گھر میں پانچ مسلح افراد نوجوان اخبار فروش کو اغواء کرکے لے گئے

پولیس لاعلم رہی

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) فیصل آباد شہر کے بارونق علاقہ چوک گھنٹہ گھر میں پانچ مسلح افراد نوجوان اخبار فروش کو اغواء کرکے لے گئے،متعلقہ تھانوں کی پولیس لاعلم رہی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق چوک گھنٹہ گھر میں گزشتہ 20سال سے اخبار فروخت کرنے والا نوجوان ندیم عرف ٹیپو اپنے اخبار کے سٹال پر کھڑا تھا کہ اچانک شام کے وقت پانچ مسلح افراد جو ایک ڈالے پر سوار تھے انہوں نے زبردستی ندیم عرف ٹیپو کو گھسیٹ کر ڈالے میں ڈال دیا اور اسے لیکر فرار ہوگئے،بعد ازاں شہریوں نے پولیس اور متعلقہ تھانے کو اطلاع دی مگر پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کردی ہے۔

مغوی ندیم عرف ٹیپو کے چچا اور اخبار کے نیوز ایجنٹ ملک عبدالرزاق کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔آخری اطلاع کے مطابق پولیس نہ تو مغوی کو برآمد کرسکی ہے اور نہ ہی ملزمان کرفتار ہوسکے ہیں۔اس واقعہ کے بعد گھنٹہ گھر اور اردگرد کے بازاروں میں خوف وہراس پھیل گیا،دکانداروں اور اخبار فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،آر پی اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :