انجمن طلبہ اسلام کا سنہری دور قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی فکر میں پوشیدہ ہے، بحیثیت بانی انجمن طلبہ اسلام میری دیرینہ خواہش ہے کہ طلبہ انجمن سے فراغت کے بعد صرف اور صرف جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت اختیار کریں اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور مقام مصطفیؐ کے تحفظ کے لئے عملی جدوجہد کریں، 31جنوری کے دن آرام باغ پارک کراچی میں عظیم الشان میلاد مصطفیؐ طلبہ کنونشن طلبہ کی بصیرت کو اجاگر کرے گا
بانی انجمن طلباء اسلام مفتی جمیل احمد نعیمی کی صوبائی کابینہ کے ذمہ داران سے بات چیت
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:21
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) انجمن طلبہ اسلام کے بانی اور جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفیؐ منانے کی اصل تحفظ ناموس رسالتؐ ہے، وہ عشق کمزور ہوگا جو نیاز و لنگر اور میلاد تک محدود رہے اور جب حضور علیہ السلام کی ناموس کا مسئلہ ہو تو مصلحت اختیار کرتے ہوئے چپ رہے اور اپنی ذات کے آرام کو حضور علیہ السلام کی ناموس پر ترجیح دے، ایسے لوگوں کے لئے نہ دنیا میں کوئی فائدہ ہے اور نہ آخرت میں، انجمن طلبہ اسلام عشق رسولؐ کے فروغ کی عالمگیر جماعت ہے، انجمن کا مقصد گھر سے مکتب، مکتب سے معاشرہ اور معاشرے سے نظام حکومت تک نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے، انجمن طلبہ اسلام کی صوبائی کابنینہ کے ذمہ داران سے ملاقات میں انجمن طلبہ اسلام کے بانی اور جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کا سنہری دور قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی فکر میں پوشیدہ ہے، بحیثیت بانی انجمن طلبہ اسلام میری دیرینہ خواہش ہے کہ طلبہ انجمن سے فراغت کے بعد صرف اور صرف جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت اختیار کریں اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور مقام مصطفیؐ کے تحفظ کے لئے عملی جدوجہد کریں، 31جنوری کے دن آرام باغ پارک میں عظیم الشان میلاد مصطفیؐ طلبہ کنونشن طلبہ کی بصیرت کو اجاگر کرے گا، شعور اور آگہی کی جنگ میں میرے فرزندان انجمن اپنی مثال آپ بن کر ابھریں گے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ کراچی سے گھوٹکی اور ڈہرکی تک صوبہ سندھ کے تمام 26اضلاع میں میلاد مصطفیؐ طلبہ کنونشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے، 31 جنوری کے دن کراچی کے آرام باغ میں تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں طلبہ شریک ہونگے، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ میلاد مصطفیؐ طلبہ کنونشن اپنی طرز کا سب سے مختلف طلبہ کنونشن منعقد ہوگا، اس کنونشن میں طلبہ کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لئے سماجی، سیاسی، مذہبی، تعلیمی، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے بہترین افراد تربیت کے لئے مدعو ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.