جڑواں شہروں سے ڈینگی کے خا تمے بارے منصوبہ بندی کی ما نیٹرنگ کیلئے جوا ئنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) جڑواں شہروں سے ڈینگی کے خا تمے کے لئے کی جانے والی منصوبہ بندی کی ما نیٹرنگ کیلئے جوا ئنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے ڈینگی کے خا تمے کے لئے نہ صرف جڑواں شہروں کے ملحقہ علا قوں بلکہ ان تمام علا قوں میں جہاں پر را ولپنڈی انتظامیہ کو سی ڈی اے کی مدد درکار ہوگی معا ونت فراہم کرے گا۔

ہفتہ کو اس بات کا فیصلہ ڈینگی کے مکمل خا تمے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئے جنا ح کنونشن سنٹر میں منعقدہ جوائنٹ کوارڈینیشن میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سٹیٹ منسٹر برائے کیڈ طا رق فضل چوہدری اور پنجاب کے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے مشترکہ طور پر کی جبکہ سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل ، پا رلیمانی سیکرٹری را جہ جا وید اخلاص ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی سی او را ولپنڈی ، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزحسن عروج، ای ڈی او را ولپنڈی کے علا وہ سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت متعلقہ میونسپلٹیز کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

را جہ اشفا ق سرور نے اجلا س کے مقا صد بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی جیسے موذی مرض کے خا تمے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں حدود کے تصور سے نکل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خا تمے کے لئے مشترکہ کو ششوں اور دونوں شہروں کی انتظا میہ کے با ہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے تا کہ ڈینگی کے خا تمے کے لئے موئثراقدا مات کئے جا سکیں۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اجلاس کو ڈینگی کے خا تمے کے لئے سی ڈی اے کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کا تناسب اد را ولپنڈی اور دوسرے علا قوں سے 30سے 40فیصد کم رہا جو ڈینگی کے خا تمے کے لئے سی ڈی اے کی کی جانے وا لی کو ششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اجلا س کو بتا یا کہ سی ڈی اے ڈینگی کے موسم کا متیاز کئے بغیر برسر پیکار رہتا ہے اور ونڈو سیزن کے دوران ہائی رسک ایریاز کی نشا ندہی کی جاتی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کا موسم آنے سے پہلے پہلے نہ صرف ایک جامع آگا ہی مہم چلا ئی جاتی ہے بلکہ مچھر کش ادویات کا سپرے اور دیگر حفا ظتی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر طا رق فضل چوہدری نے ڈینگی کے خا تمے کے لئے سی ڈی اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈینگی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تمام وسائل با لخصوص افرادی قوت کا موئثر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موئثر پلاننگ، ایڈوانس حکمت عملی، با ہمی تعاون اور دستیاب وسائل کا دا نشمندانہ استعمال ہی ایسے عوامل ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ڈینگی سے نجات حا صل کی جا سکتی ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے جوائنٹ کورڈینیشن کمیٹی کی تشکیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کا قیام فوری عمل میں لا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبے نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ اسلام آباد کی حدود سے با ہر بھی ڈینگی کے خا تمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض کی کوئی حدود نہیں اس لئے سی ڈی اے نہ صرف جڑواں شہروں کے ملحقہ علا قوں بلکہ تمام علا قوں میں ڈینگی کے خا تمے لئے راولپنڈی انتظا میہ کے ساتھ تعا ون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :