وفاقی دارالحکومت کے علاقے سبزی منڈی میں سلنڈر دھماکہ ،8افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے سبزی منڈی میں سلنڈر دھماکہ ،8افراد زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سلنڈر دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر بھی قابو پا لیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :