اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے 18نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا، تحریک انصاف 9نشستیں حاصل کرسکی، غیر سرکاری نتائج
خواتین کی 17 مخصوص نشستوں میں سے 11 پر مسلم لیگ (ن) اور 6 پر پی ٹی آئی کامیاب ، ٹیکنو کریٹ، نوجوان، اقلیتوں اورمزدوروں کی 10نشستوں میں سے 7 (ن) لیگ اور3 پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 27مخصوص نشستوں کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 18نشستیں جیت لیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، کوئی آزاد امیدوار کامیاب نہ ہو سکا، خواتین کی 17 مخصوص نشستوں میں سے 11 پر مسلم لیگ (ن) اور 6 پر پی ٹی آئی کامیاب رہی، ٹیکنو کریٹ، نوجوان، اقلیتوں اورمزدوروں کی 10نشستوں میں سے (ن) لیگ کے حصے میں 7جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں 3نشستیں آئیں، ٹیکنوکریٹ کی نشست مسلم لیگ (ن) نے جیت لی۔
ہفتہ کو پولنگ اور گنتی کا عمل مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب نے نتائج کا اعلان کیا،27مخصوص نشستوں کیلئے ایف ایٹ فور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں پولنگ کا عمل 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا، بلدیاتی الیکشن میں اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے 50چیئرمینوں نے ووٹ ڈالا،27مخصوص نشستوں کیلئے 55 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، خواتین کی 17 مخصوص نشستوں پر 25 امیدوار، نوجوانوں کی 3نشستوں پر 13 امیدوار، اقلیتوں کی 3نشستوں پر 11امیدوار، لیبر،کسان کی 3نشستوں پر 10امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.