پنجاب میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام، اتھارٹی کو جدید خطو ط پر استوار کیا جائے گا ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پیندے‘‘ پروگرام سے دیہی معیشت میں انقلاب آئیگا ، دیہی طرز زندگی بدل جائیگی،شہبازشریف
خادم پنجاب دیہی روڈ زپروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے پروگرام پر 2017-18ء تک 150ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،د یہات میں بسنے والوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے، تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا اتنا بڑا پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا، سڑکوں کی دیکھ بھال قومی ذمہ داری ہے، سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر نظام جلد وضع کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 جنوری 2016 20:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام دیہی معیشت کی خوشحالی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
150 ارب روپے کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گااورپاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا اتنا بڑا پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اعلیٰ معیار کی کارپیٹڈ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.