افغانستان کی پشاور میں افغان سفارتکار کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت ، تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) افغانستان نے پشاور میں افغان سفارتکار کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے پشاور میں افغان قونصلیٹ کے فرسٹ سیکرٹری جنرل کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے افغانستان کو معاملے سے آگاہ کریں۔افغان سفارتکاروں اور عملے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہے ، حملے میں ملوث افرادکا سراغ لگا کر انھیں سزا دی جائے ۔افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان قونصلیٹ کے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :