صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کیلئے مثبت حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،آنیسہ زیب

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی صحت اور ذہن کی نشونما کیلئے انتہائی ضروری ہیں ،،وزیرمعدنیات خیبرپختونخوا

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر معدنیات و محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے نہ صرف سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن بلکہ صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کیلئے مثبت حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ صوبے کو تعلیمی اعتبار سے ایک ماڈل صوبہ بنایا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر ماڈل سکول اینڈ کالج فار گرلز میں سالانہ یوم والدین وتقسیم اسنادکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی خواجہ محمد وسیم ،پرنسپل کلثوم ضیاء ،استاذہ، والدین اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔تقریب میں فرنٹئیر ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبات نے مزاحیہ خاکے ، ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے ۔

(جاری ہے)

انیسہ زیب طاہر خیلی نے اس تقریب میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے سربراہان ، انتظامیہ ، اساتذہ، طالبات اور ان کے والدین کو اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی صحت اور ذہن کی نشونما کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور آپ کو چاہئیے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا اور اپنے ادارے کے ساتھ ساتھ صوبے کا نام روشن کریں۔

فرنٹئیر ماڈل سکول اینڈ کالج کو تعلیم کے لحاظ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے اور اب ادارے کے منتظمین اور طالبات کا یہ فرض بونتا ہے کہ اس مقام کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اس کی توقیر میں مزید اضافہ کیلئے شبانہ روز کوششیں کریں۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے لوگوں کے اس منفی تاثر کو ختم کر دیں کہ عورتیں تعلیم اور عملی میدان میں کسی بھی طور مردوں سے کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :