وزیراعلیٰ کا سردار ذوالفقار کھوسہ کی اہلیہ اور سونیری بینک کے چیئر مین علاؤ الدین فراستہ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 16 جنوری 2016 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی اہلیہ، دوست محمد کھوسہ ، حسام الدین کھوسہ اور سیف الدین کھوسہ کی والدہ اور سونیری بینک کے چیئر مین علاؤ الدین فراستہ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :