جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے نام سے غیر ذمہ دارانہ و بغیرثبوت کے بیانات کو ہر گز شائع نہ کئے جائیں،مرکزی بیان

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:13

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ایک مرکزی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ والیکٹرونک میڈیا سمیت تمام نیوز ایجنسیز کواطلاع دی جاتی ہے کہ وہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے نام سے غیر ذمہ دارانہ و بغیرثبوت کے بیانات کو ہر گز شائع نہ کریں بعض اشخاص ذاتی مقاصد و انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہیں جن کے ذاتی خواہشات ہم کھبی پورا نہیں ہونے دیں گے اورجے یوآئی نظریاتی کے تمام بزرگوں و دین دوست ساتھیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں کسی کے ذاتی ومن گھڑت بیانات پر کان نہ دھریں تمام کارکنان مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم کسی فرد واحد کے غیر آئینی اقدام کو پہلے ہی مرکزی مجلس شوریٰ نے رد کیا ہے مجلس شوریٰ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں کسی کے خلاف دستوری کاروائی کی جاسکتی ہے دین دوست عوام پر امن رہیں کسی کے خلاف بیان شائع نہ کریں نہ ہی جے یوآئی نظریاتی بیان بازی پر یقین رکھتی ہیں علماء دیوبند اورمولانا مفتی محمود  کا مشن جے یوآئی نظریاتی کے اہداف میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :